وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں، بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف کے الیکشن کمشن میں تین سال کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آ گئیں الیکشن کمشن دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات 2013ء سے 2016ء تک کی ہیں نواز شریف کے2013ء میں اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 82کروڑ 40لاکھ روپے تھی جبکہ2017ء کے کل اثاثوں کی مالیت 2 ارب 10کروڑ 13لاکھ تھی۔ نواز شریف کے 2015ء میں اثاثوں کی مالیت ایک ارب 96کروڑ 92لاکھ تھی۔ وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں الیکشن کمشن نے جے آئی ٹی کو نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات دی تھیں جن کے مطابق نواز شریف کی اپر مال لاہور میں اراضی کی مالیت25کروڑ روپے ہے۔ نواز شریف کو شیخوپورہ میں7کروڑ روپے کی اراضی وراثت میں ملی نواز شریف کی جاتی امراء میں اراضی کی قیمت 40لاکھ روپے ہے۔ نواز شریف کی لاہور میں زرعی اراضی کی مالیت99کروڑ25لاکھ روپے ہے ۔ بیگم کلثوم نواز کے نام مری میں بنگلے کی موجودہ مالیت 10 کروڑ روپے ہے۔ کلثوم نواز کے پاس 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کا ایبٹ آباد میں گھر ہے۔ نواز شریف کے 2015ء میں سٹاک شیئرز کی موجودہ مالیت13کروڑ 20لاکھ روپے ہے۔ نواز شریف نے2015ء میں اپنی گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ 36لاکھ 74ہزار روپے ظاہر کی۔ نواز شریف نے 2015ء میں بنک اکائونٹ میں 6کروڑ 48لاکھ 34ہزار روپے ظاہر کئے۔ نواز شریف نے2013ء میں حسین نواز کے بھیجے 19لاکھ ڈالر ظاہر کئے جبکہ نواز شریف کی 2013ء میں حسین نواز کے بھیجے گئے 40ہزار یورو بھی ظاہر کئے۔ نواز شریف نے 2013ء میں بھی حسین نواز کے بھیجے 59لاکھ 17ہزار روپے ظاہر کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن