اسلام آباد:نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے درمیان ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے جائزے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چوہدری نثار نے کہا پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ کے لئے تیز بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پنجاب ہائوس میں ملاقات کی۔ الطاف حسین کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ برطانوی وزیرداخلہ کے حالیہ دورئہ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سلسلے میں طے پانے والے امور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیز بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...