سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے افتخار مغل نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر وقار فانی کے بڑے بھائی تھے

May 13, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ڈائریکٹر سٹاف، سینئر صحافی اور نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر وقار فانی مغل کے بڑے بھائی، سب ایڈیٹر محمد طفیل کے ماموں افتخار مغل بھی شہید ہو گئے۔ مرحوم دلدار فانی، ذوالفقار محمد، اسرار فانی، مختیار فانی کے بھی بھائی تھے۔ انکی نماز جنازہ آج گرلاٹ بالاکوٹ میں ادا کی جائیگی۔ تعزیتی اجلاس میں نوائے وقت کے تمام سٹاف نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں