پاکستانی کلچر اور میوزک کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ‘ سومیا خان

کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانی کلچر اور میوزک کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ‘ ہماری تہذیب و ثقافت اور موسیقی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے ۔ نئے گلو کاروں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف انہیں سپورٹ اور پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو یہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سنگر سو میا خان اپنے اسٹو ڈیو میں نئے گلو کاروں کو تربیت کی فراہمی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سنگر سومیا خان کا تعلق میوزیکل فیملی سے ہے ۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئیں - 12سال سے میوزک سے وابستہ ہیں ان کا گانا آجاو ے چنا سپر ہٹ جبکہ ماہیا ‘ پل پل ‘ دل دل گل ‘ سرماسمیت300سے زائد گانوں اور 25وڈیوز نے کامیابیاں حاصل کیں ۔ وہ آج کل اپنے نئے پروجیکٹ سرائیکی سونگ اور غزل پر کام کررہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن