کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کوپارٹی کاسب آفس بنالیاہے ،ایوان میں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی اپنے منشورکاپرچارکررہی ہے،سورٹھ تھیبوسے سندھ اسمبلی کی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہیں ،مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں اورمولاناعبدالغفورحیدری کے زخمی ہونے پراظہارافسوس اورجلدصحتیابی کی دعاکی ،اسلم ابڑونے سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن سورٹھ تھیبوسے بدسلوکی پرکہاکہ ایوان بالاعوامی مسائل پربات کرنے کافورم ہے مگرپیپلزپارٹی اسے اپناپارٹی آفس سمجھ کراپنے منشورکاپرچارکررہی ہے ،منتخب ارکان کوایوان سے باہرنکالنے کی دھمکیاں جمہوریت راگ الاپنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہیں ،اسلم ابڑونے کہاکہ جیالوں کی اپوزیشن ارکان سے یہ بدسلوکی کوئی آج کی بات نہیں ماضی میں بھی ایساہوتارہاہے،اسمبلی اسپیکرکوسنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہراس پارلیمنٹ کے رکن کی بات سنناہوگی جوعوامی ووٹوں سے منتخب ہوکراس مقدس ایوان میں بیٹھاہے ۔