میرا بیٹا واپس نہیں آ سکتا‘ دیگر مشال بچانا چاہتا ہوں‘ والد اقبال خان

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ولی خان یونیورسٹی میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے مشال خان کے والد اقبال خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا تو واپس نہیں آسکتا مگر دیگر مشال خان کو بچانا چاہتا ہوں، مرکزی ملزمان کی گرفتاری سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، مشال خان قتل کیس کے فنکار تو پکڑے گئے مگر ہدایتکاروں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی۔سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چائیے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے مشال خان قتل کیس کی ایف آئی آر بھی درج نہ کرائی ۔از خو د نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں ۔جبکہ مشال خان خان قتل کیس کے وکیل سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حیلے بہانوں کا مظاہرہ کر رہی ہے،مشال کے قتل کی اصل ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔مردان پولیس پر کوئی اعتبار نہیں ۔مشال خان کے خلاف جلسوں کا اہن او سی پولیس دے رہی ہے۔عمران خان نے ملاقات میں کہا تھا کہ جنگل کا قانون نہیں بننے دینگے، حکومت نے ذمہ داران کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن