حمزہ شہباز نے عمران خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر10ارب روپے ہر جانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو بے بنیاد الزامات لگانے، خاندانی و سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے اور پانامہ کیس کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر10ارب روپے کی خود ساختہ پیش کش پر اتنی ہی رقم 10ارب روپے ہر جانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے 25اپریل کو الیکٹرانک میڈیا اور26اپریل کے اخبارات میں عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ انتہائی لغو، من گھڑت اور مفروضوں پر مبنی ہے۔ حمزہ شہباز نے اپنے اٹارنی کے ذریعے عمران احمد خان نیازی کو4صفحات اور10نکات پر مشتمل تفصیلی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان14دن کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں اور اس معافی نامہ کو قومی اخبارات و میڈیا میں شائع کروائیں وگرنہ ان کے خلاف 10ارب روپے ہر جانے و دیگر قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے گا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے شریف فیملی کے حوالے سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات حمزہ شہباز کے لئے ذہنی کوفت اور دکھ کا باعث بنے جن کا مقصد ان کی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانا تھا جس پر انہیں ہر جانے کا نوٹس بھجوایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...