پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں چاروں وزرائے اعلی اور وفاقی وزرا نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کےفریم ورک کی مفاہمت پر دستخط کئے گئے، 21ویں صدر میری ٹائم سلک روڈاقدام کی مفاہمت پردستخط ہوئے، گوادرایئرپورٹ ودیگرمنصوبوں کےلئےاقتصادی وتکنیکی تعاون کا سمجھوتہ بھی طے پایا، پاکستانی اور چین کے درمیان ایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد کےلئے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں ڈرائی پورٹ کے قیام کا فرم ورک بھی طے پاگیا، گوادر ایئرپورٹ کے لیے اسی کرڑو آر ایم بی تکنیکی و اقتصادی تعاون، حویلیاں ڈرائی پورٹ کے قیام سے متعلق بھی معاہدے پر دستخط کئے گئے، گوادرایسٹ بےایکسپریس وےکےلئےاقتصادی وتکنیکی تعاون کی مفاہمت پر بھی دستخط کئے گئے۔