لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ قاضی نیا ز حسین نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے انتہاپسند ڈونلڈ ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوجائیں گے۔ مگر اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہیں۔ مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عالمی معاہدوں سے علیحدگی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اورامریکی صدر کا یہ عمل آزاد ملک کے حقوق پامال کر نے کی کوشش ہے۔
انتہاپسندڈونلڈٹرمپ تنہائی کاشکار ہوجائیںگے:علامہ نیاز نقوی
May 13, 2018