کرنل جوزف کو بغیر اجازت لے جانے کی امریکی کوشش ناکام‘ طیارہ 4 گھنٹے انتظار کے بعد واپس

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نوائے وقت نیوز) تھانہ کوہسار کے علاقے مارگلہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار عتیق کو لینڈ کروزر کی ٹکر مارکر ہلاک کرنے والے امریکی سفارتخانہ کے ملٹری اتاشتی کرنل جوزف کو پاکستان سے واپس لے جانے کیلئے آنے والا امریکی ائرفورس کا C-130 طیارہ ہفتہ کو نور خان ائربیس چکلالہ پہنچا لیکن پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے اسے پاکستان سے روانگی کا این او سی نہ مل سکا۔ اعلیٰ حکام کے اس دوران رابطے ہوتے رہے لیکن وزارت خارجہ کی جانب سے کرنل جوزف کو واپس لے جانے کیلئے این او سی نہ ملنے کے باعث نے والا امریکی C-130 طیارہ واپس روانہ ہوگیا۔ یہ طیارہ افغانستان میں بگرام ائرپورٹ سے چکلالہ نور خان ائربیس پہنچا تھا جس نے کرنل جوزف کو اسلام آباد سے دوحہ پہنچانا تھا لیکن کرنل جوزف کو اپنے خلاف ٹریفک حادثہ میں پاکستانی شہری کو جاں بحق کرنے پر مقدمہ کا سامنا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی ٹیم ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو واپس بھجوانے کیلئے نور خان ائربیس پہنچی لیکن کرنل جوزف کو ایف آئی اے امیگریشن نے روک لیا اور امریکی سفارتکار سے اپنے خلاف مقدمہ میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری شدہ این او سی مانگا لیکن امریکی سفارتخانہ این او سی پیش کرنے میں ناکام رہا۔ نوائے وقت نیوز‘ نیٹ نیوز کے مطابق امریکی سی ون تھرٹی 12 بجے اسلام آباد پہچا اور 4 گھنٹے انتظار کے بعد بگرام ائربیس افغانستان کی طرف واپس چلا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وقت پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں باہر جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں موجود ہے، لہٰذا انہیں بیرون ملک جانے نہیں دیا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کرنل جوزف کے پاسپورٹ کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ان کے ساتھ آنے والے دیگر افراد اور سامان کو امریکی طیارے سے واپس بھیج دیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ دیا گیا تھا امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا تھا ملزم کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ نے پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر جوابی پابندیاں عائد کردی تھی، ایسے موقع میں امریکی طیارے کا پاکستان آنا سوالہ نشان ہے۔
کرنل جوزف/ طیارہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...