”ہفت زبان وزیراعلیٰ“ شہباز شریف کی مختلف سفیروں سے انکی زبان میں گفتگو

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن( کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سفارتی نمائندوں کی پنجاب کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے تو سفارتکاروں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔وزیراعلی نے اپنے فکر انگیز اور مدلل انداز میں مختلف قومی اور صوبائی امو رپر گفتگو کی -تقریب کے آغاز میں حکومت پنجاب کے مختلف اختراعی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دستاویز ی فلم پیش کی گئی- تقریب کی نظامت کے فرائض سینیٹر مشاہد حسین سید نے سرانجام دئے-وزیراعلی شہبازشریف نے سوال وجواب کے سیشن میں عربی ، فرنچ ،انگریزی اور دیگر زبانوں میں گفتگو کی-مختلف ممالک کے سفیر وزیراعلی شہبازشریف کو اپنی قومی زبا ن میں شستہ اور روا لہجے میں گفتگو کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا شکار ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ ہم وقت کی رفتار کے ساتھ بھاگ رہے ہیں-وزیراعلی نے ٹریفک مینجمنٹ کے لئے سویڈن کے تعاون کو ”سویڈش منی سی پیک قرار دیا“حاضرین نے مختلف زبانیں بولنے پر وزیراعلی شہبازشریف کو ہفت زباں وزیراعلی قرار دیا۔وزیراعلی نے گفتگو کا اختتام علامہ اقبال کے شعر پر کیا۔انہوںنے کہاکہ تہران او رانقرہ میں علامہ اقبال کو اقبال لاہوری کہا جاتاہے۔ انہوںنے اقبال کااردو شعر سنایا او ر انگریزی میں ترجمہ کر کے اس کی وضاحت کی۔ جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود....کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
ہفت زبان وزیراعلیٰ

ای پیپر دی نیشن