سکھر ( نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا بحران ہے، کاشتکاروں کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔ 16مئی کو پی پی کی جانب سے حیدر آباد میں احتجاج کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا سکھر میں جو سپورٹس کمپلیکس بن رہا ہے ایسا پورے پاکستان میں نہیں۔ ایم کیو ایم مکمل طور پر الطاف حسین کی محتاج ہے، اگر بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ مہاجر ووٹ نہ دیں تو ایم کیو ایم ختم ہو جائیگی۔
خورشید شاہ
سندھ میں پانی کا بحران، کسانوں سے ملکر 16مئی کو احتجاج کرینگے: خورشید شاہ
May 13, 2018