دھریالہ جالپ(نامہ نگار ) رائیل انجینئرنگ کمپنی غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں بطور کنٹریکٹر کام کر رہی ہے رائیل انجنئیرنگ کنٹریکٹر کمپنی کا ملازم جو ساووال تحصیل پنڈدادنخان کا رہائشی تھا مشین میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا کے لواحقین کو غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے حکومتی قوانین کے تحت رائیل انجنئیرنگ کنٹریکٹر کمپنی سے مکمل واجبات ادا کرا دیے ہیں علاقہ بھر کی ورکرز تنظیموں کے نمائندوں نے غریب وال سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ کمپنی آئندہ بھی محنت کشوں کے ساتھ تعاون کرتی رہے گی۔