پی آئی اے پرواز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ‘ چیف جسٹس ثاقب نثار بھی سوار تھے‘ سٹیٹ لاﺅنج میں بیٹھنے سے انکار، بجلی بند، افسروں کی دوڑیں

May 13, 2018

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے 308 کو لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ائرپورٹ حکام کے مطابق پرواز کو موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائرپورٹ پر اتارا گیا۔ پرواز میں چیف جسٹس ثاقب نثار بھی سوار تھے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ائرپورٹ کے سٹیٹ لاﺅنج کی بجائے عام لاﺅنج میں بیٹھے رہے۔ چیف جسٹس نے سٹیٹ لاﺅنج میں بیٹھنے کی درخواست پر انکار کردیا۔ چیف جسٹس ائرپورٹ پر انتظامات کی جانچ پڑتال کرتے رہے۔ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز ڈھائی گھنٹے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی موجودگی میں لاہور ائرپورٹ کی بجلی بند ہو گئی۔ بجلی بند ہوتے ہی افسروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ سول ایوی ایشن یونین کے عہدیداروں نے لاہور ائرپورٹ پر چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یونین کے عہدیداروں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو سول ایوی ایشن کو آﺅٹ سورس کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

ہنگامی لینڈنگ

مزیدخبریں