واسا نے غیرقانونی اور گندا پانی سپلائی کرنے والے چھ ہائیڈرینٹس سیل کردئیے

May 13, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) واسا راولپنڈی نے غیرقانونی اور گندا پانی سپلائی کرنے والے چھ ہائیڈرینٹس سیل کردئے یہ کارروائی کمشنر راولپنڈی ندیم اسلم کے حکم پر کی گئی سینئر سپیشل مجسٹریٹ واسا عامر اشفاق قریشی کی سربراہی میں واسا ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے غیرقانونی ہائیڈرنٹس/ واٹر فلنگ اسٹیشنز کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کے سیمپل بھی لیے ہیں جن کا لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جائے گا سیل کیے گئے غیرقانونی ہائیڈرنٹس ڈھوک نواز مورگاہ میں و اقع ہیں جن میں ا فتخار واٹر فلنگ سٹیشن، چوہدری سلام، فتح ؑعلی ، محمد یٰسین ، چوہدری واجد اور چوہدری اورنگزیب واٹر فلنگ سٹیشن شامل ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا شمس الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے ان غیرقانونی واٹر فلنگ اسٹیشنوں کو پہلے نوٹس بھی دئے گئے انہیں کہا گیا ہے کہ وہ واسا سے اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیںاور پانی کے نمونے ٹیسٹ کروائیں لیکن ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں