نقیب اللہ قتل کیس : راؤ انوار نے درخواست ضمانت دائر کر دی

کراچی(صباح نیوز)نقیب اﷲ محسود قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار احمد نے رہائی کے لیے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں جمع کروائی گئی ہے رائو انوار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نقیب اﷲ محسود کا جب قتل ہوا تو رائو انوار جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، 173 کی رپورٹ،جے آئی ٹی کی تحقیقات اور جیو فیسنگ میں تضاد ہے پولیس کی جانب سے صحیح طرح تحقیقات نہیں کی گئیں رائو انوار جن کو مرکزی ملزم قرار دیا جا رہا تھا وہ جائے وقوعہ پر نہیں تھے رائو انوار کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے درخواست پر سرکاری پراسیکیوٹر کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ نقیب اﷲ محسود قتل کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی رائو انوار اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...