ایم کیو ایم دھڑوں میں سربراہی کے معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہ ہے کراچی کی تاریخ میں 12 مئی سیاہ دن تھا جس نے بہت تلخ یادیں چھوڑیں۔ سیاسی جماعتوں نے 12 مئی کا جلسہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی، 12 مئی کے سانحہ سے کسی کا فائدہ نہیں سب کا نقصان ہوا تشنگی ہے تو ایک اور کمشن بنا دیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا 12 مئی کے شہدا قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ ایم کیو ایم سمجھتی ہے یہ ہمارے خلاف سازش تھی، ہائیکورٹ کمشن کی رپورٹ عدالت میں ہے۔ ایم کیو ایم 12 مئی کا پہلا اور بڑا ہدف تھی۔ جاں بحق افراد میں 14 افراد ایم کیو ایم سے تھے، ایم کیو ایم کے علاوہ کسی جماعت نے شہداء کی فہرست عام نہیں کی، 11 سال ہو گئے۔ 12 مئی سانحے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔ شہدا میں پختون اور مہاجر شامل تھے۔مزید براں ایم کیو ایم کے دھڑوں میں سربراہی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں دھڑوں میں مذاکرات کنوینر شپ کے معاملے پر آ کر رک گئے۔ پی آئی بی گروپ فاروق سٹارکو بااختیار سربراہ دیکھنا چاہتا ہے جبکہ بہادر آباد گروپ فاروق سٹار کو اختیارات دینے پر رضامند نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...