لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب کی جانب سے پیراگون سٹی کیس کے حوالے سے شہریوں سے مدد مانگ لی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے بذریعہ اشتہار شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پیرا گون سٹی کی جانب اگر کسی شہری سے پلاٹ اور تیار شدہ گھر کے نام پر فراڈ کیا گیا ہے تو نیب کی ویب سائٹ پر موجود فارم مکمل کرکے بھجوائے اور اس سے متعلقہ ثبوت نیب آفس میں بذریعہ ڈاک بھجوائے اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ فراڈ کے حوالے بھجوائے جانیوالے تمام ثبوتوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی۔