ارسا کا ہنگامی اجلاس پرسوں طلب، فصل خریف، پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا: یوسف امیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 15 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔ ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس میں فصل خریف دستیاب پانی کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے ارسا ممبران شرکت کرینگے۔ چاروں صوبائی سیکرٹریز آبپاشی اور زراعت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پنجاب اور سندھ کو پانی کی قلت 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ چشمہ جہلم لنک کینال بند کردی گئی۔ پنجاب کو 56 ہزار اور سندھ کو 46 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ڈیمز میں پانی کی سٹوریج 2 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ خیبر پی کے کو 3100، بلوچستان کو 5 ہزار 900 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...