لوئر دیر ، خضدار ، کراچی ( نامہ نگاران +اے این این ) تیمرہ گرہ ، خضدار ، کراچی میں ٹریفک حادثات میں5خواتین سمیت 12افراد جاں بحق ، 54زخمی ہو گئے ۔ تیمر گرہ پولیس کے مطابق تیمر گرہ سے آٹھ کلو میٹر دور شکوکس کے مقام پر چترال سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین سفیراں بی بی ساکن چترال ، خورشید ہ بی بی ساکن ایبٹ آباد، صفیہ بیگم ساکن گجرات اور بریزہ بی بی ، ساکن چترال، جاں بحق جبکہ زخمیوں میں اعجاز ولد زار عالم ساکن چترال ، عبادلرحمان ولد محمد کریم ساکن چترال، احمد زاد ولد محمد علی خان ولد اکبر خان ، عبدالستار ساکن گجرات، شیر زمان ولد محمد اقبال اور مقبول ولد محمد شریف شامل ہیں۔ خضدار سے نامہ نگار کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ زاواہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر پہلے سے الٹ جانے والی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت5افراد جاں بحق خواتین سمیت35 افراد زخمی زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جائے وقوعہ قیامت صغرا کا منظر پیش کر رہی تھی لیو فورس نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر کی قیادت میں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا۔ پانچ افراد نصیب اللہ ولد عبدالحکیم ، محمد ابراہیم ولد کوملان، جلال خان ولد نا معلوم ، جاور ولد باری خان، ریا صدین ولد امان خان جاں بحق ہوئے۔ صباح نیوز کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد انڈر پاس قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاںبحق ہو گئے جن کی شناخت نوشین اور معین کے نام سے ہوئی ۔ جبکہ انکے 3بچے معمولی زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں قائد آباد منزل پمپ کے قریب بس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے۔