چترال (نامہ نگار ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خراب موسم کے باعث چترال کا دورہ نہ کرسکے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے تھے ۔ جو اسی دن چترال کے کئی میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر نا تھا ۔ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم انتہائی دلچسپی سے چترال کے ان میگا پراجیکٹس کے افتتاح کیلئے آ رہے تھے اور تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے لیکن موسم کی خرابی کے باعث طیارہ چترال نہ آسکا ۔ تاہم انہوں نے اپنی طرف سے مجھے ان میگا پراجیکٹس کے افتتاح کی ہدایت کی ہے ۔