عوام مشکلات کا شکار‘ حکمرانوں کو جیبیں بھرنے سے فرصت نہیں‘انتخابات میں کڑا احتساب ہوگا: یاسمین راشد

May 13, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ کر یشن اور کرپٹ حکمران ہی ملک کی تر قی میں سب سے بڑ ی رکاو ٹ ہیں ، چند خاندانوں او ر ان کی اولادیں ملکی وسائل پرقابض رہی،حکمرانوں کے شہزادے اور شہزادیاں عوامی مال پرعیاشیاں کر رہے ہیںجبکہ غریب عوام خودکشیاں کر نے پر مجبور ہے ، کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلاکر دیا ، کرپٹ حکمران ملک و دیمک کی طرح چاٹنے میں مصروف ہیں۔ عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں مگر حکومت انہیںریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کررہی ، حکمران جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں ہے۔

مزیدخبریں