لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیواتھارٹی کے زیر اہتمام ریسٹورینٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے امانت سیکم کی دسویں، گیارویں اور بارہویں قرعہ اندازی کی تقریب گزشتہ روز فیصل آباد میں ہوئی۔ تقریب میں مئیر فیصل آباد ملک رزاق اور چیرمین ضلعی کونسل زاہد نذیر نے بطور مہمان ِخصوصی شرکت کی۔ قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش نصیبوں میںہنڈا کار، عمرہ ٹکٹیں، ٹیبلٹس، فوڈ کوپن ، LED TVکے انعامات کا اعلان کیا گیاجبکہ ساتویں، آٹھویں ، نویں قرعہ اندازی میں جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ مئیر فیصل آباد ملک رزاق نے اپنے خطاب میںپنجاب ریونیواتھارٹی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اے نے نئے انداز میں ٹیکس وصولی کا طریقہ متعارف کروایا اور لوگوں میں ٹیکس کے فوائد اور اسکے استعمال کے بارے میں آگہی پیدا کی ۔