لاہور (پ ر) صدر مرکزی جمعیت پاکستان مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے زیادتی‘ قتل کے واقعات پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔ بھارت میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف قانون منظور ہو گیا جس میں ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دی جائیگی جبکہ پاکستان میں قوانین ہونے کے باوجود کسی مجرم کو سرعام پھانسی نہیں دی گئی۔ عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے