خیبر پی کے میں 23 فیصد بچے سکول سے باہر عمران کی تعلیمی پالیسی ناکام ہو گئی: عزیزالرحمن چن

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تعلیم کو منشور میں پہلے نمبر پر رکھنے والے عمران خان کے دعوئوں کا پول کے پی کے حکومت کی ہی رپورٹ نے کھول کر رکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 23فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، مجموعی طور پر آبادی میں بچوں کی تعداد کے مطابق ہر تین کے بعد چوتھا بچہ سکول سے باہر، 11لاکھ 52ہزار بچے کبھی سکول ہی نہیں گئے،6لاکھ 48ہزار تعلیم ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ آؤٹ آف سکول سروے رپورٹ کے مطابق43 لاکھ23ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا۔ سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 18لاکھ بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سکول جانے کی عمر کے بچوں کی تعداد78 لاکھ 31ہزار ہے جن میں سے 60 لاکھ17ہزار بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن