رائیونڈ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما ء این اے حلقہ136 رانا جمیل منج نے کہا کہ نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری اور پاکستانی عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھننے کی سزا ملی ہے، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، ہم پورا کشمیر ہی لیں گے،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کار کنان ذمہ داریاں سنبھال لیں، میاں برادار کی سیاست ختم ہو چکی ہے ۔حکمران خاندان کی کرپشن اور لوٹ مار رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اپنے پائوں پر ہی کلہاڑی چلائی اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
کرپٹ حکمران رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے: رانا جمیل منج
May 13, 2018