لاہور ( سپیشل رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر اور ایم ایم اے کے نائب صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے مینار پاکستان پر ایم ایم اے کاجلسہ ثابت کرے گا کہ دینی قوتیں بیدار ہیں اور سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ مینار پاکستان کے جلسہ میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہو گی ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکن بھرپور انداز سے شریک ہوں گے ۔ پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا ۔