بھارت : تمام ضلعی عدالتوں کو جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم

May 13, 2018

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام ضلعی عدالتوں کو حکم دیاہے کہ وہ دوماہ کے اندر جنسی زیادتی کی شکایت سے متعلق سیل یا کمیٹی تشکیل دیں۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت میں 3 ججوں کے بنچ نے تیس ہزاری عدالت میں ایک خاتون وکیل کے ساتھ ساتھی وکلاء کی جنسی زیادتی کے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔خاتون وکیل کسی معاملہ کی سماعت کے لئے وہاں گئی تھی۔عدالت نے اس معاملہ میں اگلی سماعت تک کسی کی گرفتاری پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام ہائی کورٹو ں کو حکم دیاہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ تمام ضلعی عدالتوں میں جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کمیٹیاں تشکیل ہوں۔عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی اگلی سماعت کی لئے 5جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔اسی دن ہائی کورٹ جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

مزیدخبریں