عالمی عدالت انصاف کا قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی گرفتاری کیلئے سلامتی کونسل سے رجوع

دی ہیگ (اے پی پی) بین الاقوامی عدالت انصاف نے سلامتی کونسل کو درخواست دی ہے کہ وہ لیبیا کے مقتول لیڈر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام اور دو دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے عدالت کی مدد کرے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی طرف سے یہ درخواست اس وقت دی گئی جب لیبیا کی حکومت نے تینوں اشتہاریوں کوآئی سی سی کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لیبائی فوج کے ایک افسر محمود الورفلی، سیف الاسلام القذافی اور قذافی کے دور کے انٹیلی جنس چیف التھامی بن خالد کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات عائد ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اپوزیشن کارکنوں کے خلاف ناروا سختیوں اور جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ وہ جنگی جرائم میں مطلوب تینوں لیبائی ملزمان کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔ اس لیے معاملے کو سلامتی کونسل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...