سیول (اے ایف پی) شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق حکام جوہری بم تجربے کی سائٹ منہدم کرنے کے لئے تکنیکی اقدامات کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 12 جون کو ٹرمپ اور صدر کم جونگ ان کی ملاقات سے قبل یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ جنوبی کوریا نے دونوں ممالک میں برف پگھلانے میں اہم کردار ادا کیا اور گزشتہ ماہ جنوبی کورین صدر مون نے کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات سنگاپور میں ہو رہی ہے۔ امید ہے شمالی کوریا میں جاری کشیدگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔