واشنگٹن، کابل(این این آئی+نوائے وقت رپورٹ)امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کو افغانستان پر دوبارہ قبضہ کرنے اور امریکہ پر حملہ کرنے کے قابل نہیں ہونے دے گا۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قوت میں اضافے کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں وہاں دوبارہ قابض ہونے اور امریکہ پر دہشت گرد حملوں سے روکا کرنے سے روکا جا سکے۔امریکہ طالبان سے مذاکرات کرے گا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ افغان حکومت کو اس میں پہل کرنی چاہیے۔ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنے پر تیار ہو جائے گا جس سے وہ انکار کر چکا ہے، کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس میں تعطل ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ امریکی پابندیوں کا یورپ پر بھی اثر ہو گا۔ ایران کے ساتھ ان کی تجارت میں کمی آئے گی اور پھر ایران کے لیے یہ ایک مشکل انتخاب ہو گا۔افغان فوج اور طالبان کے درمیان صوبہ فرح میں جھڑپوں میں 16افغان اہلکار ہلاک ، 45طالبان بھی مارے گئے اور 40سے زائد زخمی ہوگئے ۔
طالبان سے مذاکرات کریں گے‘ افغانستان پر دوبارہ قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا: امریکہ
May 13, 2018