قاہرہ(اے پی پی) مصر میں پولیس نے خواتین کے جنسی تشدد کو روکنے میں ناکام رہنے اور ملک کا ماحول خراب ہونے کے واقعات پر حکومت پر تنقید پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی پاداش میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی بیان دینے سے انکار کیا ہے لیکن ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ محترمہ فتاحی کو سوشل میڈیا پر حکومت کی توہین کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔