ممبئی حملوں میں ”را“ ملوث ، نواز شریف بیان واپس لیں: رحمان ملک

May 13, 2018 | 18:24

ویب ڈیسک

لاہور(اپنے سٹاف رپوٹر سے)ٌسابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انڈیا کو ممبئی حملوں کا  ذمہ دار ٹھرایا ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سےدنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی تھی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہےکہ ریاست پاکستان کا ان  حملوں میں کوئی کردار نہیں، سابق وزیر اعظم  نواز شریف کےان حملوں کے حوالے سے بیان پر انہوں نے کہا کہ  ایسا بیان حافظ سعید کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کے مترادف ہے،  جبکہ حافظ سعید ان حملوں میں ملوث نہیں پایا گیا، انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس بیان کو واپس لیں کیونکہ انکے اس بیان سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوا ہے، انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کے بارے میں بریفنگ لیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیان پیپلز پارٹی کے نقطہ نظر سے ٘مختلف ہے-انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نیشنل ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آچکا ہے جس کی صدارت اس وقت کے وزیراعظم نے کی جس میں فوج کے تینوں سروسز کے سربراہوں اور کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی تھی۔ میں نے اس وقت اجلاس میں کہا تھا کہ ”را“ نے ہمارے نان سٹیٹ ایکٹرز کو استعمال کیا۔ حملوں سے بہت پہلے ”را“ نے ممبئی میں مذکورہ ہوٹل کے نقشے حاصل کئے تھے۔ ”را“ نے پاکستان سے نان سٹیٹ ایکٹرز بھرتی کرنے کیلئے سہولت فراہم کی، یہی وجہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے کئی مرتبہ درخواست کے باوجود پاکستانی تفتیش کاروں کو ممبئی ہوٹل تک رسائی نہیں دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاری برادرز کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ سمجھوتہ ایکسپریس حملوں میں ملوث ”را“ اور آر ایس ایس کو سپریم کورٹ کے سامنے ظاہر کرنے والے ایماندار ڈی آئی جی کارکرے کو قتل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ انصاری برادر نے ”را“ کے ایما پر ممبئی حملوں میں بڑا سہولت کار کردار ادا کیا۔ ان پر مقدمہ کیوں نہیں چلایا گیا۔ ڈیوڈ ہیڈلے کی بھی ”را“ نے مکمل حمایت کی تھی۔ ممبئی حملوں میں ”را“ ملوث ہے اور پاکستان کوپھنسانے کے لئے چند مغربی ممالک نے بھی حمایت کی تھی۔

مزیدخبریں