رمضان میں دفتری اوقات

مکرمی! وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پہلی دفعہ رمضان میں دفاتر کا وقت 10 سے 3 اور 10 سے 4 بجے تک رکھا ہے۔ جبکہ ہمیشہ سے روایت 2 یا 3 بجے تک ۔نماز فجر کے بعد سونا اتنا اچھا نہیں ہوتا لیکن صبح لوگ جو کہ جلدی کھا نا کھا لیتے ہیں پھر شدید ترین گرمی کا موسم ہے اور لوگ صبح 7 بجے تک دفاتر کیلئے تیار ہوتے ہیں جن لوگوں کو دفاتر میں ٹائم ہوتا ہے وہ شدید گرمی شروع ہونے سے پہلے پہلے دفاتر میں پہنچ کر ظہر تک گھر پہنچ جاتے ہیں۔ بقیہ وقت میں اپنی نمازیں، اچھے طریقے سے ادا کر لیتے ہیں لیکن اس دفعہ 10 بجے کافی گرمی شروع ہو جاتی ہے اور 4 بجے تک ملازمین کا دفاتر میں رہنا ان کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ ٹائم ٹیبل بنانے والوں نے حقائق کو پیش نظر نہیں رکھا۔ حکومت اور ملازمین کی بہتری اسی میں ہے کہ ٹائم ٹیبل پر نظرثانی کی جائے۔ (محمد نواز دھکڑ لاہور)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...