نئی دہلی (سپٹنک) بھارتی حکمران پارٹی کے ترجمان نے درفنطنی چھوڑی ہے کہ امریکی ٹائم میگزین میں آرٹیکل جس میں مودی کو بھارت کا اعلیٰ تقسیم کار قرار دیا گیا تھا کے پیچھے پاکستان ہے۔ اسکے ایجنڈے پر عمل ہو رہا ہے تاکہ بھارتی وزیراعظم کا امیج خراب کیا جا سکے۔