ناکافی شواہد: انٹرپول کا حسن کی گرفتاری‘ حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد (نوخیز ساہی/ نیشن رپورٹ) انٹرپول نے پاکستانی حکومت کی اپیل پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا۔ انٹرپول نے 10 صفحاتی فیصلہ جاری کر دیا۔ اور مؤقف اپنایا کہ انکی گرفتاری کیلئے جو ثبوت اور شواہد دیئے گئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ نیشن ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی اے کو آگاہ کر دیا۔ انٹرپول نے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے بھی معذرت کر لی۔ یاد رہے چند ماہ قبل وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحریری طور پر انٹرپول کو درخواست دی تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو برطانیہ سے واپس لانے کا ٹاسک بھی ملا تھا۔ ایف آئی اے نے نیب کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن