لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ پر دنیا بھر سے پیغامات آئے جس سے ان کے ملک کے عوام کو بڑی ہمت اور حوصلہ ہوا۔ ان جذبات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں کیا۔ دریں اثناء لیاقت بلوچ نے اچھرہ میں افطار پارٹی میں کہا کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کا شکار ہے مگر اس سلسلے میں سرکاری پالیسی مبہم ہے۔