عالمی مطالبات کے باوجود شامی فورسز کی کارروائی میں تیزی‘ باغیوں کے گڑھ میں پیش قدمی

May 13, 2019

دمشق(این این آئی)شامی حکومتی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں باغیوں کے کنٹرول والے علاقے میں زمینی کارروائی کا دائرہ وسیع کردیا اورباغیوں کے آخری مضبوط گڑھ میں پیشقدمی کرتے ہوئے کئی دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا،اس بات کی تصدیق شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کردی ، مطابق شامی فورسز نے نو دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جن میں دفاعی اہمیت کا حامل گاؤں کفر نبودا بھی شامل ہے، یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب عالمی برادری کی جانب سے ستمبر میں ہونیوالے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں