یمن سے حوثیوں کے انخلا کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ اقوام متحدہ: یہ ڈرامہ ہے‘ مشیر صدر

May 13, 2019

نیویارک+صنعاء (این این آئی+آئی این پی ) یمن کے تنازعہ کیلئے اقوام متحدہ کے نگران امور کے سربراہ مائیکل لولسگارڈنے یمن کی اہم بندرگاہ حدیبیہ سے حوثی باغیوں کے انخلا کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حدیبیہ سے حوثی باغیوں کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کا مشن اس یکطرفہ انخلا کی نگرانی کریگا جو منگل کو مکمل ہوگا۔ادھریمنی صدر کے مشیر اور وزیر مملکت محمد العامری نے کہاہے کہ الحدیدہ سے باغی حوثیوں کا انخلا ایک واھمہ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ الحدیدہ میں جاری صورتحال کو واضح کرے۔ محمد العامری نے اس رائے کا اظہار کیا کہ الحدیدہ سے انخلا سے متعلق سویڈن میں طے پانے والا معاہدہ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ہیں۔علاوہ ازیںیمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے اغواء ، حراستی مرکزمیں ان پر تشدد اورغیرانسانی سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔ حوثی باغیوںنے حجہ گورنری سے گذشتہ تین ماہ کے دوران 377 شہریوں کو اغواء کیا۔ ان میں سے دو کو دوران حراست تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں لاپتا افراد کے اہل خانہ پر مشتمل رابطہ گروپ کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا کہ حوثی شدت پسندوںنے یحییٰ النمشہ اور زید النمشہ نامی شہریوں کو دو ماہ قبل حراست میں لیا۔

مزیدخبریں