میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 35 افراد کی باقیات ملی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست جالیسکو میں اجتماعی قبر ملی ہے جس میں سے اب تک 35 افراد کی باقیات نکالی جا چکی ہیں۔ قدرے بہتر حالت میں موجود 27 لاشیں ہاتھ پاؤں بندھی تھیں جن میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے۔اجتماعی قبر کے مقام پر تاحال کام جاری ہے اور اس دوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اورہوسکتا ہے کہ اس علاقے میں مزید اجتماعی قبریں بھی ہوں۔