امریکی وزیر زراعت کا جاپان سے اپنی منڈیوں کو کھولنے کا مطالبہ

May 13, 2019

ٹوکیو(اے پی پی) امریکی وزیر زراعت سونی پرڈْو نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی منڈیوں کو امریکی فارم مصنوعات کے لیے کھولے تاکہ جاپان کے ساتھ امریکی تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے گزشتہ روز نیگاتا شہر میں ذرائع ابلاغ سے گروپ آف 20 ممالک کے وزارتی سطح کے اجلاس سے ہٹ کر گفتگو کی۔گزشتہ ماہ شروع ہونے والے جاپان امریکہ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر مبنی اچھے تعلقات ہیں اور اس لیے اْن کو درمیانی راستہ اپناتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنانا چاہیئے۔

مزیدخبریں