مقبوضہ غزہ(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کیلئے جاری مظاہروں کو کچلنے کیلئے اسرائیل کے طاقت کا استعمال کیا تو دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہنما اسماعیل رضوان نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور حق واپسی کیلئے فلسطینیوں کا احتجاج جاری رہیگا۔ اگر مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کی کوئی بھی حماقت کی گئی تو دشمن کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔