شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کیلئے نئی حکومت میں کچھ نہیں بدلا: طاہر القادری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاء ون کے ورثاء کو حصول انصاف کیلئے جن مشکلات کا سامنا سابق دور حکومت میں تھا وہ آج بھی ہیں۔ شہداء کے ورثاء کے لیے کچھ نہیں بدلا جنہوں نے 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹائون کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کیاتھا ان تمام کو سزائیں سنا دی گئیں اور وہ جیلوں میں بند ہیں اور جنہوں نے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا اور قتل عام کا حکم دیا وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ ان سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں ہے سربراہ عوامی تحریک گزشتہ روز سینئر رہنمائوں کے اجلاس سے آڈیو لنک پر خطاب کر رہے تھے۔ سربراہ عوامی تحریک گزشتہ روز پاکستان آنے کیلئے کینیڈا سے استنبول پہنچے جہاں وہ مولائے روم کے مزار پر حاضری دیں گے اورچند روز قیام کے بعد رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ میں پاکستان پہنچیں گے اور شہر اعتکاف میں شریک ہونگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ قتل عام کے بہیمانہ واقعات میں بھی پانچ پانچ سال تک مظلوموں کی آواز نہیں سنی جاتی۔ قانون،مظلوموں کی داد رسی کی بجائے قاتلوں ،ظالموں ،جابروں اور پیسے والوں کو ریلیف کے راستے مہیا کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...