سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدآج ہوں گے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدآج ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جس میں سابق فاٹا میں قومی اسمبلی کی 12نشستیں برقرار رکھنے اور خیبرپی کے اسمبلی میں 24نشستیں مختص کرنے کی تجویز ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔ دوسری جانب سینٹ کے اجلاس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک پر بحث کی جائے گی جبکہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا از سر نو جائزہ لینے ‘ سی ایس ایس کے امتحانات قومی زبان اردو میں لینے اور پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں برقرار رکھنے کی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن