امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس کی افغان صدر چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتیں

May 13, 2019

کابل (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز افغانستان پہنچ گئیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ایلس ویلز نے افغان صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل، افغان صدارتی انتخاب، امریکہ افغان شہری امداد کی مجوزہ ترسیل پر بات ہوئی۔

مزیدخبریں