پنجاب یونیورسٹی نے تیر اندازی اور شطرنج چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

May 13, 2019

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بالترتیب شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی خیبر پختونخواہ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ آل پاکستان انٹر ورسٹی تیر اندازی چیمپئن شپ2018-19اور آل پاکستان انٹر ورسٹی شطرنج چیمپئن شپ 2018-19ء اپنے نام کر لیں۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے اس شاندار کامیابی پر دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزیدخبریں