مدرز ڈے پر سٹار کرکٹرزکا ماں کی عظمت کو سلام پیش

لاہور(سپورٹس رپورٹر) مدرز ڈے پر سٹار کرکٹرزنے بھی اپنے اپنے انداز میں ماں کی عظمت کو سلام پیش کیا۔ بعض کرکٹرز کی جانب سے ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیا۔ سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ ماں بے لوث ہر کام کرتی ہے۔دنیا بھر میں ماؤں کا دن منایا گیا۔دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح سٹار کھلاڑیوں نے بھی اس موقع پر اپنے انداز میں ماں کی عظمت کو اجاگر کیا۔ فاسٹ باولر حسن علی کہتے ہیں ٹور پر جب کوئی مشکل پیش آتی ہے تو امی جان کو کال کرتا ہوں میری ماں میرے لئے سب سے زیادہ سپورٹ رہی ہیں۔ وہاب ریاض نے اپنی والدہ کے ساتھ تصویر لگاکر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں میرے دل کی ملکہ ہیں۔ ماں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایک دن کافی نہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے مدرز ڈے پرکہا کہ وہ ذات جو بے لوث ہوکر بہت سے لوگوں کا کام کر تی ہے وہ ماں ہے۔ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں جیتنے والاسلور میڈل اپنی والدہ کے نام کر دیا۔مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا مدرز ڈے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنی والد ہ کو بہت مس کرتے ہیں۔سابق کپتان راشد لطیف نے ماں کو ماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں بلکہ نسل کی پرورش کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن