پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری میرے لئے بہت اہم ہے: جوز بٹلر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری میرے لئے بہت اہم ہے، کوشش ہو گی کہ اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کروں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی۔ مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مزید کامیابیاں دلائوں۔

ای پیپر دی نیشن