لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ ٹائی ہو گیا ۔ پروٹیز ویمنز نے 6وکٹوں پر 265رنز بنائے ۔ لی ستاون ‘ولورڈٹ چھپن‘ کپتان لووس اسی رنز بناکرنمایاںرہیں ۔ پاکستان ٹیم نے بھی 9وکٹوں پر 265رنز بنائے ۔ جویریہ خان چوہتر‘عالیہ ریاض اکہتر رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ عالیہ ریاض کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
ویمنز کرکٹ : پاکستان ‘جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ ٹائی ہو گیا
May 13, 2019