مکہ میں افطاری کے اعلان کے لئے صوتی توپوں کا استعمال

مکہ (اے پی پی) عودی عرب کے مختلف شہروں کی طرح مکہ میں بھی رمضان کے دوران توپ سے گولے داغ کر افطار و سحر کا اعلان کرنے کا رواج موجود ہے۔ مکہ کے لوگ ایک طرف تو اذان سن کر افطار و سحر کرتے ہیں اور دوسری جانب توپ کے گولے کیآواز پر بھی کان لگائے رکھتے ہیں۔سعودی ٹی وی ہر روز توپ سے گولے داغنے کی آواز ناظرین کو سناتا اور دکھاتا ہے۔ مکہ میں توپ کا رواج 50 برس تک برقرار رہا۔ دو برس قبل اس کا سلسلہ بند ہو گیا۔ اس کے بعد صوتی توپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ مکہ میں رمضان کی شروعات کا اعلان سات صوتی گولے داغ کر کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن